# مشہور برطانوی یوٹیوبر نے اسلام قبول کیا - جے پالفری کی کہانی۔

- Language: ur
- Published: 2026-08-26
- Canonical: https://blog.towardseternity.com/ur/blog/famous-british-youtuber-converted-to-islam-story-of-jay-palfrey-at-jaypalfrey
- Source video: https://www.youtube.com/watch?v=WVlZqWZJRvQ
- Channel: Towards Eternity

This is the cleaned transcript of the source video. The speech is unaltered.

---

آپ نے کیسا محسوس کیا جب آپ نے پہلی مرتبہ کلمہ پڑھا؟ پہلی مرتبہ آپ کو اسلام کے بارے میں کیسے معلوم ہوا؟ آپ اسلام قبول کرنے سے پہلے۔۔۔۔۔۔ میرا اندازہ ہے، کہ آپ رومانوی تعلقات رکھتے تھے؟ آپ سور کا گوشت کھاتے تھے اور شراب بھی پیتے تھے، جہاں تک میرا اندازہ ہے۔ کیایہ سب کچھ چھوڑنا آپ کے لیے مشکل نہیں تھا جب آپ نے اسلام قبول کیا؟ اگر میں نے لندن میں کسی عورت کو حجاب پہنے دیکھا تو میں اس گلی کو چھوڑ دوں گا ۔ اس طرح میرا دماغ برطانیہ کے میڈیا نے بری طرح متاثر کیا۔ اگر آپ کو دنیا کے تمام مسلمانوں سے بات کرنے کا موقع ملے ۔۔۔۔۔۔ تو آپ کیا کہنا چاہیں گے؟ اگر آپ کے پاس ایک منٹ ہو تو؟ جے کون ہے؟ میں جے ہوں، میں لندن سے ہوں اور پچیس سال کا ہوں۔ لندن کے جنوب مغرب میں ایک چھوٹے شہر سے تعلق رکھتا ہوں۔ میں سفر کے متعلق لکھتا ہوں اور اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے پوری دنیا کے سفر کے بارے میں بتاتا ہوں۔ جے آپ کا مقصد کیا ہے؟ آپ اتنا زیادہ سفر کیوں کرتے ہیں؟ مجھے امید ہے کہ ان شاءاللہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے بارے میں منفی تاثرات بدل جائیں گے۔ اپنے یوٹیوب اور انسٹاگرام پر تمام مثبت چیزیں پوسٹ کرتا ہوں، ثقافت کے متعلق، خوراک کے متعلق، لوگوں کے بارے میں اور زندگی گزارنے کے طریقےکے متعلق ، اس امید کے ساتھ کہ تاثرات بدل جائیں گے۔ برطانیہ اور امریکہ میں، مسلمانوں کے بارے میں تاثرات نا قابل یقین حد تک منفی ہیں، اور پُرامید ہوں کہ میں ان شاءاللہ اس کو بدل دوں گا۔ آپ کی ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو میں، آپ نے کہا کہ آپ باقی ملکوں کی نسبت پاکستان اور ترکی سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ پاکستان اور ترکی ہی کیوں؟ میرے خیال میں، میں پاکستان سے بہت محبت کرتا ہوں کیونکہ، میں نے اس ملک کے بارے میں کبھی کوئی مثبت بات نہیں سنی ۔ میں نے جو اہم باتیں سنیں وہ دہشت گردی،جنگ اور تشدد کے بارے میں تھیں۔ اور میں وہاں گیا اور میری تمام توقعات کو شکست ہوئی۔ وہاں ہر کوئی بہت مہربان اور بہت اچھا تھا۔ وہاں کا کھانا ان چند بہترین کھانوں میں سے ایک تھا جو میں نے پوری دنیا میں کبھی حاصل کیے۔ اور، میں نے ان لوگوں کی طرف سے سچی محبت کو محسوس کیا۔ اور ترکی کے ساتھ بھی ایسا ہی ہے۔ وہ دو ممالک لوگوں، کھانے اور ثقافت کی وجہ سے میرے پسندیدہ ہیں۔ میں مساجد کے بارے میں بات کر سکتا ہوں۔ مجھے مساجد سے محبت ہے۔ میں یہاں ناقابلِ یقین محسوس کرتا ہوں۔ اور میں نے ترکی کی سلیمانیہ مسجد میں اسلام قبول کیا۔ تو ، میں سمجھتا ہوں کہ اسی وجہ سے میرا ان دونوں ممالک سے ایسا تعلق ہے۔ خاص طور پر ترکی سے۔ کیونکہ، استنبول نے میری زندگی کو بدل دیا۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں میں نے اسلام قبول کیا۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں میں نے اپنی زندگی کا بہترین فیصلہ کیا۔ امریکہ یا برطانیہ میں کارن فلیکس کھانے کی بجائے۔ جی ۔ کیا آپ ترکی میں کباب کھانا پسند کرتے ہیں؟ جی ہاں۔ سب سے دلچسپ بات کیا تھی کہ جب آپ ان ممالک کا دورہ کرتے تھے تو آپ حیران رہ جاتے تھے؟ پاکستان، میکسیکو، ترکی، مصر؟ میکسیکو سے شروع کرتے ہیں، ٹھیک ہے؟ جی بلکل۔ میکسیکوبلکل مختلف ہے۔۔۔ کسی بھی دوسرے ممالک سے۔۔۔ جہاں میں گیا ہوں۔ مسلمانوں کو بڑے پیمانے پر میڈیا یا سڑکوں پر نہیں دکھایا جاتا۔ میں صرف ایک مسجد کا دورہ کرنے میں کامیاب ہوا جب میں میکسیکو شہر میں تھا۔ تو یہ چیز میرے لیے سب سے زیادہ عجیب تھی۔ میکسیکو میں میری زیادہ مسلمانوں سے ملاقات نہیں ہو پا رہی تھی۔ مصر میں، پاکستان میں، متحدہ عرب امارات میں۔۔ وہ(مسلمان)ہر جگہ موجود ہیں۔ اور میں نے یہاں کچھ بہترین دوست بھی بنائے ہیں۔ آپ نے پہلی بار اسلام کے بارے میں کیسے سنا؟ یہ شاید 20 سال پہلے کی بات ہے جب ہم 11/9 کے واقعہ کا ذکر کرتے ہیں۔ پہلی مرتبہ میں نے اسلام کے بارے میں انتہائی منفی انداز میں سنا۔ اور اگر ہم زیادہ مثبت چیزوں کی بات کررہے ہیں۔ میں نے اسلام کے بارے میں شاید تین سال پہلے سیکھا تھا۔ سفر کرنے سے،لوگوں کو ملنے سے، اور پھر میں نے واقعی اسلام کے بارے میں سیکھا۔۔۔۔ جب میں نے پچھلے سال لاک ڈاؤن کےدوران قرآن پڑھا ۔ مسلمان ہونے سے پہلے آپ نے اسلام کو کیسے سمجھا؟ کیا آپ کو کوئی تعصب تھا؟ جی ہاں۔ میں مسلمانوں کے بارے میں بہت منفی خیالات رکھتا تھا۔ خاص طور پر برطانیہ میں انتہا پسندوں کی طرف سے کئی حملے ہوئے۔ اور میڈیا کے پاس اس دقیانوسی تصور کو بنانے کا ایک بہت اچھا طریقہ تھا۔۔۔ دو ارب لوگوں کے سامنے جبکہ چند مٹھی بھر برے لوگ اسطرح کا انتخاب کرتے ہیں۔ اگر میں نے لندن میں کسی عورت کو حجاب پہنے دیکھا تو میں اس گلی کو چھوڑ دوں گا ۔ اس طرح میرا دماغ برطانیہ کے میڈیا نے بری طرح متاثر کیا۔ کیونکہ، میں نے اپنے آپ کو واقعی یہ جاننے کا موقع نہیں دیا کہ اسلام کیا ہے۔ اور شکر ہے پچھلے دو سالوں میں، میں نے واقعی سیکھا ہے اور دریافت کیا ہے کہ اسلام کیا ہے، اور یہی امن کا مذہب ہے۔ وہ کون سی چیز تھی جس نے آپ کو اسلام کی طرف راغب کیا؟ اصل میں، یہ تب ہوا جب میں نے سفر کیا اور لوگوں سے ملا۔ میں نے مسلم اکثریتی ممالک کا بہت کم سفر کیا، اور میں استنبول گیا۔ شکر ہے، تین سال پہلے، چار سال پہلے۔ اور پھر میں نے اصل میں ستمبر 2019 میں عراق جانے کا فیصلہ کیا۔ اور اس نے میرے خیالات کو مکمل طور پر بدل دیا۔ اور مجھے اس قابل بنایاکہ میں اسلام کی مثبتیت کے بارے میں مزید تحقیق کروں۔ میں پہلی مرتبہ عراق گیا جب میری عمر بائیس سے تئیس سال تھی۔ تو، آپ نے کچھ اچھے لوگوں سے ملاقات کی جو مسلمان ہیں؟ جی ہاں۔ تو آپ اس میں دلچسپی رکھتے تھے۔ تو میں اس میں دلچسپی رکھتا تھا۔ اور پھر میں نے اپنے آپ کو اصل تحقیق اور دریافت کرنے کا وقت دیا۔۔۔۔ حقیقی اسلام کے بارے میں، برطانیہ میں میڈیا سے دور۔ آپ نے کیسا محسوس کیا جب آپ نے پہلی مرتبہ اسلام قبول کیا؟ خوشی اور سکون کا سب سے بڑا احساس۔ اور اور مجھے نہیں لگتا کہ میں کبھی اس مقام پر پہنچا ہوں جہاں میں نے بہت خوش اور اتنا زندہ محسوس کیا ہو۔ یہ دنیا کا بہترین احساس تھا۔ چنانچہ مسجد میں داخل ہونے سے پہلے میں بے دین تھا۔ میری زندگی کے زیادہ معنی نہیں تھے۔ مجھے یقین نہیں تھا کہ کوئی خالق ہے۔ میرا خیال تھا کہ مرنے کے بعد کچھ نہیں ہے۔ اور، ایک بار جب میں مسجد میں داخل ہوا اور میں نے اسلام قبول کیا اور میں نے وہ الفاظ ادا کیے۔ میں نے وہ الفاظ ادا کیے ، میں بہت خوش تھا۔ اور میں نے محسوس کیا کہ میری زندگی سیاہ اور سفید سے نکل کر رنگین ہو گئی ہے۔ یہ دنیا کا بہترین احساس تھا۔ آپ کے آس پاس کے لوگوں کا ردِعمل کیا تھا؟ 109 بہت خوش۔ وہ تالیاں بجا رہے تھے۔ وہ مسکرا رہے تھے۔ مسجد کے اندر موجود لوگ دیکھ رہے تھے، سن رہے تھے اور تالیاں بجا رہے تھے۔ اور وہ میرے لیے بہت خوش تھے۔ خاص طور پرآپ کے خاندان، آپ کی والدہ، آپ کے والد، آپ کی بہن اور آپ کے بھائی کا ردِعمل کیا تھا؟ شکر ہے، میرے پاس دنیا میں سب سے زیادہ معاون خاندان اور معاون دوست ہیں۔ تو، میں نے اپنی بہن کو پہلے بتایا۔ میں نے اصل میں سنیپ چیٹ کھولا۔ میں اس وقت استنبول میں تھا اور میں نے پہلے اپنی بہن کو براہِ راست پیغام دیا۔ میں نے کہا "میں مسلمان ہو گیا" اور اس کا ردِعمل بہت اچھا تھا۔ اس کے بعد اس نے مجھے فیس ٹائم کیا اور میرے لیے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ میں سمجھ نہیں سکا کہ وہ ایسا کیوں کر رہی ہے۔ یہ ان کے لیے ایک اور اچھی اور مثبت بات ہےکیونکہ ان کے نزدیک اسلام کا تصور اچھا نہیں ہے۔ میرے خیال میں۔۔۔ یہ اچھا نہیں ہے۔ تو کیا وجہ ہے کہ وہ خوش ہو گئی؟ کیونکہ وہ میرا کام دیکھ چکی ہے۔ وہ دیکھ چکی ہے کہ میں کس سے ملا ہوں اور وہ میری کہانیاں بھی سن چکی ہے۔ اور اب میں نے انہیں سمجھایا ہے کہ میڈیا نہ صرف غلط ہے، بلکہ میڈیا بہت غلط ہے۔ اب وہ میڈیا کی بجائے میری ویڈیوز، میری کہانیاں اور میرے خیالات کو سچ سمجھنا سیکھ چکے ہیں۔ آپ کی والدہ اور آپ کے والد کے بارے میں کیا خیال ہے؟ ہاں۔۔ تو اصل میں میرے والد چلے گئے تھے جب میں ایک سال کا تھا۔ وہ آسٹریلیا چلے گئے تھے، اس لیے میرا ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ وہ آج تک کچھ نہیں جانتے۔ لیکن میری والدہ ، میں نے انہیں فون کیا اور انہیں فون پر بتایا۔ میں نے ان کے اور ان کے ردِعمل ک بارے میں ویڈیو بنائی ہے۔ اصل میں مجھے تین بار ان کو فون کرنا پڑا۔۔۔۔ اور تین بار انہوں نے اٹھایا اور میرے اعصاب۔۔۔۔۔۔۔ آپ نہیں کہہ سکے۔۔۔۔۔ میں نہیں کہہ سکا۔ میں بہت مشکل سے جدوجہد کر رہا تھا۔ لیکن، میں نے انہیں بتایا اور ان کے الفاظ کچھ یوں تھے۔ میں چیشائر بلی کی طرح مسکرا رہا تھا۔ اور چیشائر بلی۔۔۔۔ ہمیشہ خوش، خوش مزاج اور مزاحیہ جانی جاتی ہے۔ اور یہ ان کے عین مطابق الفاظ تھے، دراصل چیشائر بلی کی طرح مسکراتے ہوئے۔ اور اس دن کے بعد سے، میں نے کبھی برا لفظ نہیں کہا۔ میں نے کبھی اسلام کے بارے میں برا خیال نہیں کیا۔ اور میں بہت شکرگزار ہوں کہ میرے دوست اور خاندان بہت خوش تھے۔۔۔ اور آج تک میرےساتھ ہیں، کیونکہ اس سے میرا سفر۔۔۔ بہت مشکل ہوتا اگر وہ میرے ساتھ نہ ہوتے۔ اسلام میں ہمیں نماز پڑھنی ہے۔ ہمیں رمضان میں روزہ رکھنا ہے، اور کچھ دوسری چیزیں ہیں۔ کیا آپ کے مسلمان ہونے سے پہلے ان میں سے کوئی آپ کو مشکل لگ رہا تھا؟ ہاں، یہ سب زبردست مشکل لگ رہے تھے۔ خاص طور پر جیسا کہ برطانیہ میں مسلمان ہونے سے پہلے، میں اکیلے اس سفر پر تھا۔ لاک ڈاؤن کے دوران، میں کسی کو نہیں دیکھ سکتا تھا۔ میں کسی کے ساتھ مشق نہیں کر سکتا تھا۔ یہ بہت مشکل ہے۔ میں آج تک بلکہ اب بھی مغلوب ہوں۔ لیکن اب، شکر ہے، بہت زیادہ مشق اور کام کرنے کے بعد۔۔۔۔ میں اس مقام پر پہنچ گیا ہوں جہاں میں آسانی سے کچھ بھی کر سکتا ہوں۔ آپ نے انٹرنیٹ سے یہ تحقیق کیسے کی؟ کونسی ویڈیوز دیکھیں اور کونسے خطیب کو سنا؟ کافی یوٹیوب ویڈیوز سے، کافی کہانیوں سے جو مجھے سڑکوں پر لوگوں سے ملی اور درحقیقت خود قرآن پڑھ کر سیکھا۔ کیا میں یہ سوال پوچھ سکتا ہوں؟ اگر یہ نجی ہے، تو اسے نظر انداز کر دیں۔ آپکا خاندان ملحد ہے، تو آپ مسلمان ہیں۔۔۔ آپ ان کے بارے میں کیا محسوس کرتے ہیں؟ کیا آپ ان کے لیے دعا کر رہے ہیں کہ وہ کسی دن مسلمان ہو جائیں؟ کیا آپ ان کو اسلام کی سچائی کے بارے میں بتا رہے ہیں؟ جی بلکل میں یہ سب کر رہا ہوں۔ ہر روز میں اپنی فیملی سے بات کر رہا ہوں۔ میں اپنے والد سے اس سفر کے بارے میں بات کر سکتا تھا۔ میں نے انہیں اسلام کے بارے میں بتایا تھا۔ اور، حقیقی اسلام کیونکہ میں خوفزدہ ہوں، کہ وہ اب بھی اسلام کے بارے میں تاثر رکھتے ہیں۔ اور مجھے امید ہے کہ ایک دن میں اس کو بدل دوں گا۔ اور میں جانتا ہوں کہ اس قسط کو ہزاروں لوگ دیکھیں گے۔ اور میں امید کرتا ہوں کہ میرے دوست اور خاندان، اور امید ہے کہ۔۔۔۔۔ ایک دن اسلام کا خوبصورت سفر ان کی زندگی میں آئے گا۔ ان شاءاللہ ، آپ کے اسلام قبول کرنے سے پہلے، میرا اندازہ ہے کہ آپ رومانوی تعلقات رکھتے تھے، آپ سور کا گوشت کھاتے تھے اور شراب پیتے تھے، میرا اندازہ ہے۔ کیایہ سب کچھ چھوڑنا آپ کے لیے مشکل نہیں تھا جب آپ نے اسلام قبول کیا؟ تو، سب سے پہلے سور کا گوشت۔۔۔ میں نے بہت عرصے سے نہیں کھایا، شاید جب سے میں دس سال کا تھا۔ تو یہ کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ اور میں نے یقینی طور پر اس کی کمی محسوس نہیں کی۔ رومانوی تعلقات۔ میری سترہ سال کی عمر سے کوئی لڑکی دوست نہیں ہے، لہٰذا میرے لیے رومانوی تعلقات کوئی مسئلہ نہیں۔ اس کے علاوہ، میرے پاس سیاحت کے دوران وقت نہیں ہے۔ اس لیے اگر میں یہ کرنا بھی چاہتا، تو نہیں کر سکتا تھا۔ اور شراب۔ میں نے 2019 میں شراب پینا چھوڑ دی تھی۔ چنانچہ، ایک سال پہلے میں مسلمان بھی ہو گیا تھا۔ اس کی کیا وجہ تھی کہ آپ نے شراب پینا چھوڑ دی؟ میں نے یونیورسٹی میں بہت شراب پی۔ برطانیہ کی ایک یونیورسٹی میں ،،روزانہ شراب پینا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔، پارٹی کرنا، جشن منانا اور پیپر پڑھنا طلباء کی ثقافت ہے۔ لیکن، ہاں۔ میں نے اس کے بعد چھوڑ دی کیونکہ یہ صحت مند طرزِ زندگی نہیں ہے۔ تو،دراصل میں ڈیڑھ سال سے سبزی خور بھی تھا۔ اور شکر ہے، میں نے حلال گوشت دریافت کیا،خاص طور پر یہاں ترکی میں، جس کے لیے میں شکر گزار ہوں۔ یہاں کھانا ناقابلِ یقین ہے۔ آپ کے پاس یوٹیوب اور انسٹاگرام کا اکاؤنٹ ہے تو آپ مقبول ہیں۔ میرا اندازہ ہے کہ آپ کو پیغامات ملتے ہیں جو آپ کو ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں۔ کیا میں ٹھیک کہہ رہا ہوں؟ جی ہاں، ہر روز۔ آپ کا ان پر کیا ردِعمل ہوتا ہے؟ میں جواب نہیں دیتا یا بلاک کر دیتا ہوں کیونکہ لوگوں کو مجھ سے یہ نہیں پوچھنا چاہیے۔ اور، مجھے عورتوں اور لڑکیوں کی ماؤں سے بھی پیغامات ملتے ہیں۔ ای میل اور انسٹاگرام پر پیغامات اور یوٹیوب پر تبصرے میں مجھ سے بیٹی کے لیے شادی کا پوچھتے ہیں۔ اور، میں یقینی طور پر ان کو جواب نہیں دیتا۔ اور یہ بھی، میں مستقبل قریب میں شادی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا، خاص طور پر اگلے دو یا تین سالوں میں۔ اس خوبصورت مسلم دنیا میں بہت کچھ ہے۔ مجھے ناقابلِ یقین لوگوں کو دریافت کرنا ہے اور ان سے ملنا ہے۔ لہٰذا، جب تک میں شاید انتیس یا تیس سال کا نہ ہو جاؤں، میں شادی کا ارادہ نہیں رکھتا۔ مجھے دریافت کرنے، سیکھنے اور معلومات حاصل کرنے کی بہت ضرورت ہے۔ آپ ملحد کیوں نہیں رہے اور اسلام کے بارے میں کچھ تحقیق کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ یقینی طور پر۔۔۔ میں بہت متجسِس شخص ہوں۔ میرے خیال میں اس لیے میں سفر کرتا ہوں اور سیکھنے کا شوق رکھتا ہوں۔ میرے پاس وقت تھا اور میں نے ماسٹر ڈگری کے لیے بین الاقوامی صحافت کا مطالعہ کیا، اور میں نے میڈیا کے بارے میں سیکھا کہ اسلام کے بارے میں کس طرح مکمل طور پر غلط تھے۔ اور ظاہر ہے، میں نے اپنی جستجو حاصل کر لی۔ لہٰذا میں ہمیشہ ایک متجسس شخص رہا ہوں، کوئی بھی شخص ہمیشہ دنیا بھر کی ثقافتوں،۔۔۔۔۔۔ لوگوں اور زبانوں کے بارے میں جاننے کا شوقین ہوتا ہے۔ اور کرونا وائرس کی وباء کے دوران، میرے پاس بہت وقت تھا اور میں نے اس کو اچھی چیزوں اور دریافت کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔ جن لوگوں سے میں مِلتا ہوں وہ بہت مہربان، بہت پیار کرنے والے اور پُرامن ہوتے ہیں۔ اور یہ سب اسلام کی طرف لوٹ آئے۔ اور یہ جب ہوا تو میں نے قرآن پڑھنے اور یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے کا فیصلہ کیا۔ حضرت محمد ﷺ اور ہر کسی کے بارے میں مزید جانا۔ اور یہ میرے لیے حیرت انگیز رہا ہے۔ آپ کے لیے حضرت محمد ﷺ کون ہیں؟ وہ ناقابلِ یقین ہیں۔ اور مجھے نہیں لگتا کہ میں اُن کے لیے اس سے بہتر لفظ تلاش کر سکتا ہوں۔ اور میرے خیال میں اس کرہِ ارض پر موجود ہر شخص اُن سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ اور وہ یقینی طور پر اُن کی طرزِ زندگی کو اپنی زندگی میں ڈال سکتے ہیں اور بہت زیادہ محبت کرنے والے،۔۔۔۔ بہت زیادہ دینے والے اور بہت زیادہ قبول کرنے والے بن سکتے ہیں۔ اگر آپ کو دنیا کے تمام مسلمانوں سے بات کرنے کا موقع ملتا، خاص طور پر ان لوگوں سے جو اسلام سے تعصب رکھتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس ایک منٹ ہو تو آپ کیا کہنا چاہیں گے؟ آپ اپنے ذاتی تجربات سے سیکھیں۔۔۔۔۔ میڈیا سے نہیں۔ دنیا کا سفر کریں،مسلم اکثریتی ممالک کا سفر کریں اور اپنے آپ کو موقع دیں۔۔۔ اور مسلمانوں سے بات کرنے اور ان کے سفر، ان کی کہانیوں اور ان کی زندگی کے بارے میں جاننے کے لیے وقت دیں۔ کیونکہ، میں وعدہ کرتا ہوں کہ ایسا کبھی نہیں ہو گا جو میڈیا کہتا ہے۔ اور یہ بھی، کہ جب آپ دنیا بھر میں سفر کرتے ہیں اور اگر آپ کو کسی قسم کی منفی بات نظر آتی ہے، تو صرف اتنا جان لیں کہ اسلام کامِل ہے اور مسلمان نہیں۔ بھائی آپ سے مل کر بہت اچھا لگا۔ Thank you so much.

آپ کا بہت بہت شکریہ۔ آپ کا سفر، آپ کی کہانی بہت دلچسپ ہے۔ ان شاءاللہ، آپ کا مقصد بہت اچھا ہے۔ ان شاءاللہ ۔ آپ کامیاب ہوں گے بھائی۔ ان شاءاللہ میں یہ کام اس وقت تک جاری رکھوں گا جب تک پوری دنیا اسلام کے بارے میں مثبت نظریہ نہ رکھ لے۔ آئیے سب سے مشکل سوال کی طرف آتے ہیں جو آپ کو پسینے میں مبتلا کر دے گا۔ چائے یا کافی؟ ترکی میں رہتے ہوئے یہ سب سے مشکل سوال ہے جو آپ مجھ سے پوچھ سکتے ہیں۔ یہاں پرچائے میری پسندیدہ ہے، لیکن مجھے کافی پسند ہے۔ اگر آپ کافی کہتے ہیں تو اس ویڈیو میں بہت سی ناپسندیدگیاں ہوں گی۔ I say chai (tea).

میں چائے کہتا ہوں۔ یہ ٹھیک ہے۔ ٹھیک ہے۔ آپ ہمارا سٹوڈیو اور مدرسہ دیکھ چکے ہیں؟ آپ نے یہ کیسے تلاش کیا؟ ناقابلِ یقین۔ یہاں کام کرنے والا ہر فرد بہت مہربان ہے اور سٹوڈیو غیر معمولی ہے، سوائے اس کے کہ یہ بہت گرم ہے۔ یہاں بہت گرمی ہے۔ آپ کا شکریہ۔ آپ نئے مسلمانوں یا لوگوں کو کیا تجویز کریں گے؟ معذرت۔۔۔ کیا میں نے انگریزی تلفظ میں کوئی غلطی کی ہے جو آپ اس طرح ہنس رہے ہیں؟ نہیں۔۔۔ آپ ہنستے رہیں۔۔ یہ ایک بہت سنگین مسئلہ ہے بھائی۔ جب آپ شادی کریں گے تو آپ مجھے سمجھ جائیں گے۔ جی بلکل۔
