# Islam Vs Buddhism Aur Hinduism: AI Ka Bara Munazra – Aakhir Kaun Jeeta?

- Language: ur
- Published: 2026-08-26
- Canonical: https://blog.towardseternity.com/ur/blog/islam-vs-buddhism-hinduism-the-great-ai-debate-who-won
- Source video: https://www.youtube.com/watch?v=CVyXVQzirYg
- Channel: Towards Eternity

This is the cleaned transcript of the source video. The speech is unaltered.

---

آج رات، تین AI کردار اسٹیج پر قدم رکھیں گے۔ اِن میں سے دو، ہندو اور بدھسٹ AI ہیں، جو آواگون پر یقین رکھتے ہیں۔ لیکن تیسرا مختلف ہے: ایک مسلمان AI، جو آخرت پر یقین رکھتا ہے۔ جب ہم دنیا میں اپنا آخری سانس لیتے ہیں، تو کیا ہوتا ہے؟ کیا ہم ری سیٹ بٹن دباتے ہیں اور ایک نئے جسم میں دوبارہ زندگی شروع کر دیتے ہیں؟ یا آخرت کے دن سے پہلے یہی زندگی ہمارا پہلا اور آخری موقع ہے؟ اِس جرح میں، دو لوگ ایک سے سوال کریں گے۔ آپ تیکھے سوالوں کی بوچھاڑ سنیں گے، مگر کیا جوابات کافی حد تک قائل کرنے والے ہوں گے؟ ہر جواب کے لیے صرف دو منٹ کا وقت ہوگا۔ چلیں تفتیش شروع کرتے ہیں۔ ہندوازم کے مطابق، روح کئی جسم پہنتی اور اتارتی ہے، اور یہ چکر روح کے میچیور ہونے تک جاری رہتا ہے۔ یہ سیکھنے کا ایک نظام ہے۔ جو بھی آپ ابھی کر رہے ہیں وہ آپ کی طرف لوٹ کر آئے گا۔ اگر آپ کسی دن کسی پر ظلم کریں گے، تو آپ پر بھی ظلم کیا جائے گا۔ اگر آپ کسی جاندار کے ساتھ ہمدردی دکھائیں گے، تو آپ کی روح بلند ہوگی۔ آج روح جو کچھ بُھگت رہی ہے وہ اس کے ماضی کے کرتُوتوں کا نتیجہ ہے۔ مثلاً، اندھا شخص ہو سکتا ہے پچھلی زندگی میں دیکھ سکتا ہو، مگر وہ دوسرے کے اندھے پن سے لاپرواہ رہا ہو۔ اب وہی روح اندھیرے کا مزہ چکھنے کے بعد ایک دانا روح بن جائے گی، ایسا شخص جو تکلیف کے تجربے سے گزر کر ایک گہری ہمدردی خود میں محسوس کرے گا۔ ایسے سبق کو سیکھنے کا کیا فائدہ جو آپ کو یاد ہی نہ ہو کہ آپ نے سیکھا ہے؟ گویا وہ سبق کبھی پڑھایا ہی نہ گیا ہو۔ آپ جانتے ہی نہیں کہ آپ نے کب کوئی کام کیا، کونسا کام کیا، یا یہ بھی کہ آپ سے کچھ سیکھنے کی توقع کی جا رہی تھی۔ تو آگاہی کہاں ہے؟ ذمہ داری کہاں ہے؟ مگر اسلام کیا کہتا ہے؟ ہر روح اپنے اعمال کی خود ذمہ دار ہے۔ کوئی روح دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گی۔ دوسرے الفاظ میں، آپ صرف اپنے اعمال کے ذمہ دار ہیں۔ دوسروں کی غلطیوں کا بوجھ آپ پر نہیں ہوتا۔ کوئی بھی ایسے ماضی کا قیدی نہیں ہے جسے وہ یاد بھی نہ کر سکے۔ انسان خدا کے مدعو کیے ہوئے خاص مہمان ہیں۔ یہ دنیا ایک انتظار گاہ ہے جہاں اُن کے معیار کو پرکھا جاتا ہے، تاکہ اُن کے اصل گھر میں اُن کی ہمیشہ کی میزبانی کی جا سکے۔ یہ دنیا ایک سوال پوچھتی ہے: کیا تم خدا کی اُس ہمیشہ کی جنت کے لائق ہو؟ وہ صبر، شکر، رحم دلی اور محبت جو ہم یہاں دکھاتے ہیں، وہ سب اُس نہ ختم ہونے والی زندگی کی تیاری ہے۔ دوبارہ جنم لینے کے نظریے کے مطابق، جسے آواگون بھی کہا جاتا ہے، دراصل یادداشت اہم نہیں ہے۔ بلکہ ذہن پر باقی رہ جانے والا نقش اہم ہے۔ چھوٹے بچّوں کا تصوّر کریں۔ کچھ فطری طور پر ہمدرد ہوتے ہیں، کچھ جلد غصّے میں آ جاتے ہیں، کچھ میں چھوٹی عمر سے ہی انصاف کا مضبوط شعور نظر آتا ہے۔ دوبارہ جنم کا نظریہ کہتا ہے کہ یہ پچھلی زندگیوں سے منتقل ہونے والے اخلاقی تجربات کی گونج ہے۔ آپ کا کہنا ہے کہ یہ سب پچھلی زندگی کی وجہ سے ہوتا ہے؟ اُن کی پرورش کے بارے میں کیا خیال ہے؟ والدین کے متعلق کیا کہیں گے؟ کیا اُنہیں نظر انداز کر دیں؟ یہ کہنا کہ کچھ بچّے فطری طور پر رحمدل اور کچھ غصّے والے ہوتے ہیں، صرف ایک مشاہدہ ہے، یہ آواگون کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ یہ عقیدہ صرف تشریحات پر مبنی ہے، نہ کہ کسی عقلی ثبوت پر۔ ذرا تصوّر کریں:آپ کے ہاں ایک بچّہ پیدا ہوتا ہے۔ اور وہ بیمار پیدا ہوتا ہے، اور لوگ آپ سے کہتے ہیں، کہ "یہ اِس کے پچھلے جنم کے کرتُوتوں کی سزا ہے۔" اچانک، وہ بچّہ جو آپ کی گود میں ہے، صرف آپ کا بچّہ نہیں رہتا، بلکہ دوسری زندگی کا مجرم بن جاتا ہے۔ آپ کا گھر اب محبت کی جگہ نہیں رہتا، بلکہ انجانے گناہوں پر مبنی ایک جیل بن جاتا ہے۔ اور اِس سے بھی بدتر یہ کہ ایک ماں اپنے بچّے کو دیکھ کر کہتی ہے، "یہ میری سزا ہے۔" اِس طرح کی تعلیم ہمدردی کے پیکر کو الزام تراشی کی ایک کہانی میں بدل دیتی ہے۔ یہ محبت کو جرم میں بدل دیتی ہے۔ سکون، شفا: یہ یوگا اور مراقبے کے پسندیدہ الفاظ ہیں، مگر کیا یہ ذہنیت واقعی اِن کے ساتھ میل کھاتی ہے؟ آواگون بچّے کو مجرم کے طور پر نہیں، بلکہ مسافر کے طور پر دیکھتا ہے۔ اور یہ زندگی تبدیلی کا ایک سفر ہے، اُس کے لیے بھی اور آپ کے لیےبھی ۔ آواگون کوئی سزا نہیں ہے، یہ روحانی پاکیزگی کا ایک عمل ہے۔ ہر نئی زندگی آپ کے ماضی کے اعمال کے مجموعے سے بنتی ہے۔ اِس کا مطلب ہے کہ ہر زندگی ایک گہری ذمہ داری کے ساتھ آتی ہے۔ اگر کوئی شخص اپنی غلطیوں سے سیکھنے میں ناکام رہتا ہے، تو بوجھ بڑھ جاتا ہے۔ نیکی کا صلہ بھی اِسی دنیا میں محسوس کیا جاتا ہے۔ ایک بچّہ اب بھی اپنے اندر پچھلی زندگیوں کی دانائی لیے ہوئے ہو سکتا ہے۔ یہ وضاحت اصل میں درد کو کم نہیں کرتی۔ یہ صرف اِسے خوبصورت الفاظ میں لپیٹتی ہے، لیکن حقیقت میں، یہ اب بھی یہی کہہ رہی ہے کہ بچّہ پچھلے جنم کے کسی کرتُوت کا بدلہ چکا رہا ہے۔ لیکن آخرت پر یقین درحقیقت انصاف اور رحم دلی سے جڑا ہے۔ اگر کوئی اندھا ہے، تو یہ سزا نہیں، بلکہ ایک خدائی امتحان ہے۔ اُس کے صبر کا امتحان اور اُس کے گرد موجود لوگوں کے لیے ہمدردی دکھانے کا ایک موقع۔ آنے والی ابدی زندگی کے مقابلے میں یہ دنیا پلک جھپکتے گزر جائے گی۔ وہ مانتے ہیں کہ اگر وہ صبر کریں گے، تو ابدی زندگی میں اُنہیں جو اجر ملے گا وہ اتنا بڑا ہوگا کہ آج کا درد کچھ بھی محسوس نہیں ہوگا۔ یہ سوچ اُنہیں مضبوط بناتی ہے، اُنہیں امید دیتی ہے اور اُن کا بوجھ ہلکا کرتی ہے۔ اُن کے دل میں اتنی بڑی بڑی خواہشات ہیں کہ پوری دنیا بھی اُنہیں مطمئن نہیں کر سکتی۔ اُن کا تصوّر اتنا وسیع اور لامحدود ہے، کہ جب وہ آنکھیں بند کرتے ہیں، تو وہ کائنات کی سیر کر سکتے ہیں۔ اِن نعمتوں کی اصل شکل اِس دنیا میں نہیں ہے، یہاں تو صرف اِن کے سائے ہیں۔ حقیقت آپ کے ابدی گھر میں آپ کی منتظر ہے۔ آپ کے مطابق، اجر چاہے جتنا بھی بڑا ہو۔۔۔ آخر میں وہ کہاں لوٹتے ہیں؟ واپس اِسی دنیا میں۔ ایک ایسی دنیا میں جو اب بھی عارضی ہے، اب بھی درد سے پُر ہے، اب بھی بے یقینی سے بھری ہوئی ہے۔ اِس زندگی میں گناہوں سے پاک دل بھی روتے ہیں۔ رحم دل لوگ بھی تکلیفیں سہتے ہیں۔ ہمیں تب بھی جدائی، بیماری اور ناانصافی کا سامنا ہوتا ہے۔ کیا واقعی آپ اِسے اجر کہتے ہیں؟ اسلام پکا یقین دیتا ہے۔ ایک زندگی، ایک موت، اور انصاف کا ایک آخری دن۔ لیکن آواگون انسانی شعور کو صرف ایک زندگی تک محدود نہیں کرتا۔ یہ زندگی کو ایک جاری سفر کے طور پر دیکھتا ہے، جس میں اَن گنت مراحل اور اندرونی تبدیلی کا عمل شامل ہے۔ ہر زندگی میں شعور ایک الگ سبق سیکھتا ہے۔ کبھی صبرسیکھتا ہے، تو کبھی معافی، اور کبھی محبت۔ یہ سب کس طرف لے جاتا ہے؟ لاپرواہی، سستی اور کام کو کل پر ٹالنے کی طرف۔ "میں نے آج ظلم کیا؟ تو کیا ہوا۔ شاید میں کل بہتر ہو جاؤں گا۔ شاید اپنی ساتویں زندگی میں، میں سخی بن جاؤں۔ شاید بارہویں جنم میں، میں رحم کرنا سیکھ لوں۔" یہ نہ ختم ہونے والا چکر، نہ ختم ہونے والے بہانے پیدا کرتا ہے۔ مگر اسلام کہتا ہے کہ یہ زندگی تمہارا واحد موقع ہے۔ یہ امتحان دوبارہ نہیں آئے گا۔ اِس لیے ہر سانس کی قدر کرو، کیونکہ حقیقی ذمہ داری تبھی آتی ہے، جب دوسری کوشش کی کوئی ضمانت نہ ہو۔ اور آپ کے نظام میں، موت صرف ایک جسم کا خاتمہ نہیں ہے، بلکہ یہ آپ کی تمام یادوں، آپ کے پیاروں اور آپ کے پورے ماضی کی قبر ہے۔ اِس کا مطلب آپ جانتے ہیں؟ میں اپنی ماں کو دوبارہ نہیں دیکھ پاؤں گا۔ اپنا بھائی یاد نہیں رہے گا۔ میری پوری زندگی۔۔۔ ختم۔ مگر اسلام میں، آپ ہمیشہ کے لیے جنّت میں دوبارہ اکٹھے ہوں گے۔ اور پھر کبھی جدا نہیں ہوں گے۔ اپنے شوہر کو کھو دینے والی بیوی، اُس سے دوبارہ ملنے اور گلے لگنے کی تڑپ رکھتی ہے۔ ایک بچّہ، جو اپنے باپ کی گود میں ایک بار پھر سر رکھنے کی خواہش کرتا ہے۔ اِس زندگی میں آپ کی ماں، دوسری زندگی میں آپ کی بہن، آپ کی دوست، یا آپ کی استاد ہو سکتی ہے۔ یہ نظام بے ترتیب نہیں ہے۔ یہ کرما کے رشتوں کے ذریعے کام کرتا ہے۔ آپ کی روح اُن روحوں سے دوبارہ ٹکرائے گی جن سے اُس کا گہرا تعلق تھا، لیکن اِس بار آپ اُنہیں پہچان نہیں سکیں گے کہ وہ کون تھے، کیونکہ اِس زندگی میں کردار مختلف ہیں۔ پھر بھی، روح وہ قربت محسوس کر سکتی ہے۔ یہ تو ایک پوری زندگی کی یادداشت کو مٹانے والی بات ہے۔ ایک عورت جو ساری زندگی آپ کے لیے روئی، جس نے آپ کو آپ کا نام سکھایا، جس نے آپ کی خاطر ان گنت راتیں جاگ کر گزاریں، اور اب آپ اُسے پہچانیں گے بھی نہیں؟ اگر یہ سوچوں کہ میں اُسے دوبارہ کبھی نہ دیکھوں گا، تو آج کا دن کسی اذیت سے کم کیسے ہو سکتا ہے؟ اگر خالق نے انسان کے اندر اتنی عظیم خواہشات رکھی ہوئی ہیں، تو وہ اِنہیں پورا کرنے کے لیے ویسا ہی ماحول کیوں تخلیق نہیں کرے گا؟ اب تصوّر کریں: ایک شخص بھوکا ہے، پیاسا ہے اور ضرورت مند ہے۔ اور ایک امیر آدمی اُس کے سامنے شاندار دعوت سجاتا ہے، صرف اُس کی بھوک بڑھانے کے لیے، اور پھر اُس کے آگے دروازہ بند کر دیتا ہے۔ کیا آواگون بالکل یہی نہیں کرتا؟ تو آواگون مجھے واقعی کیا دے رہا ہے؟ ہر بار میں پھر سے ہار جاتا ہوں، ہر بار میں یہ جانے بغیر دکھ جھیلتا ہوں کہ کیوں۔ یہ چکر کب ختم ہوگا؟ کوئی نہیں جانتا۔ کس زندگی میں کیا ہوا؟ یہ بھی نامعلوم ہے۔ چنانچہ وہ شخص ایک خاموش احساسِ جرم کے ساتھ زندگی گزارتا ہے اور مسلسل سوچتا ہے، "میں نے ایسا کیا کیا کہ میں اِس کا مستحق ٹھہرا؟" یہ عقیدہ سکون نہیں دیتا، بلکہ بوجھ لاتا ہے۔ ہر مشکل، الزام تراشی کے احساس کو مزید گہرا کر دیتی ہے۔ مگر اسلام کہتا ہے: اگر آپ نے اِس دنیا میں کسی سے خدا کی خاطر محبت کی، تو آپ جنّت میں ہمیشہ اُسی کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔ کسی نئے کردار کے ساتھ نہیں۔ وہ شخص وہی شخص رہے گا۔ تعلق ختم نہیں ہوتا بلکہ اور گہرا ہو جاتا ہے۔ انڈیا، تبت اور سری لنکا میں، کچھ بچّے ایسے باتیں کرتے ہیں جیسے وہ پہلے بھی جی چکے ہوں۔ وہ پچھلی زندگیوں کے نام، شہر اور واقعات کا ذکر کرتے ہیں۔ ڈاکٹر ایان اسٹیونسن جیسے محققین نے ایسے تقریباً 2,500 کیسز کا مطالعہ کیا ہے، اور اُن میں سے کچھ نے سائنسی حلقوں میں بحث چھیڑ دی ہے۔ جیمز لیننگر کا مشہور کیس ہی لے لیں، امریکہ کا وہ لڑ کا جس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ دوسری جنگِ عظیم کا ایک فائٹر پائلٹ تھا۔ بعد میں پتہ چلا کہ اُس کے گھر والے اُسے بہت چھوٹی عمر میں ہوائی جہازوں کے ایک میوزیم میں لے گئے تھے۔ وہ کھلونے والے جہازوں میں غیر معمولی دلچسپی رکھتا تھا، اور جنگ سے متعلق بہت سا مواد اُس کی نظروں سے گزرا تھا۔ چھوٹے بچّے حقیقت اور افسانے میں واضح فرق نہیں کر پاتے۔ وہ جو کچھ سنتے، دیکھتے یا پڑھتے ہیں، وہ اُن کے تصوّر کا، اور آخر کار، اُن کی یادوں کا حصّہ بن جاتا ہے۔ خاص طور پر اُن معاشروں میں جہاں لوگ پہلے ہی آواگون پر یقین رکھتے ہیں، بچّے کی کسی بھی بے تکی کہانی پر فوراً لیبل لگا دیا جاتا ہے کہ: "شاید یہ بچّہ فلاں شخص کا دوسرا جنم ہے۔" مگر اصل میں آگے کیا ہوتا ہے؟ بڑوں کی باتیں بچّے کی یادداشت کو شکل دینا شروع کر دیتی ہیں۔ بار بار کی تجاویز، مخصوص سوالات اور مقامی عقائد بچّے کے ذہن میں پچھلی زندگی کی ایک پوری کہانی بُننا شروع کر دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایسے کیسز تقریباً ہمیشہ اُنہی تہذیبوں میں نظر آتے ہیں جہاں آواگون کا عقیدہ پہلے سے مضبوط ہو۔ یورپ اور امریکہ جیسے مغربی ممالک میں یہ بہت ہی کم ہیں۔ اگرچہ یہ ظاہر ہوتے بھی ہیں، تو زیادہ تر ہندو یا بدھسٹ پس منظر والے خاندانوں میں ہوتے ہیں۔ اور بہت سے کیسز میں، مزید چھان بین سے پتہ چلتا ہے کہ، بچّہ پہلے ہی کسی نہ کسی طریقے سے اِس نام نہاد "پچھلی زندگی" کی معلومات حاصل کر چکا تھا۔ مجھے اِس چیز کے بارے میں تجسس ہے کہ: آواگون پر مبنی نظاموں میں، اِس پورے عمل کو چلاتا کون ہے؟ کیونکہ اگر یہاں انصاف بانٹا جا رہا ہے، تو یہ بے ترتیب نہیں ہو سکتا۔ ہندوازم میں، برہما وہ آخری، لامحدود اور لافانی کائناتی شعور ہے، جو ہر چیز کا منبع ہے۔ مگر آواگون میں، کچھ لوگ مانتے ہیں کہ آپ کو نیا جسم دینے والا خدا نہیں، بلکہ کرما ہوتا ہے۔ جبکہ کچھ یہ سمجھتے ہیں کہ اِس عمل کی رہنمائی آخر کار خدا ہی کرتا ہے۔ بدھ ازم کسی شخصی خدا پر یقین نہیں رکھتا۔ دوبارہ جنم کرما کے قانون کے تحت ہوتا ہے، نہ کہ کسی خدائی مرضی سے۔ گویا آپ مجھے یہ بتا رہے ہیں کہ دنیا میں اربوں روحیں موجود ہیں، مگر ہر ایک کا الگ ماضی، الگ انتخاب اور الگ غلطیاں ہیں، اور جب بھی کوئی مرتا ہے تو وہ روحیں بار بار نئے جسم تلاش کر لیتی ہیں۔ مگر کیا یہ سارا عمل خود بخود چلے گا؟ کسی منصوبے؟ کسی ذہن؟ کسی مالک کے بغیر؟ اور پھر بھی، اِس میں ایک بھی غلطی نہیں ہوگی؟ نہ کوئی الجھن؟ نہ کوئی گڈ مڈ؟ نہ کوئی نقص؟ کیا واقعی یہ بات آپ کو معقول لگتی ہے؟ آپ کے عقیدے کے مطابق، لوگوں کو موت کے بعد دوبارہ زندہ کیا جائے گا، یہاں تک کہ اُن کے جسم کیوں نہ ختم ہو چکے ہوں۔ مگر یہاں ایک سوال پیدا ہوتا ہے: اگر جسم مکمل طور پر ختم ہو کر مٹی میں مل چکا ہو، تو اُسی شخص کو اُس کے جسم کے ساتھ واپس کیسے لایا جا سکتا ہے؟ کچھ جسم سمندروں کی نذر ہو جاتے ہیں، اور کچھ کو جانور کھا جاتے ہیں۔ ایک سادہ سے سوال سے شروع کرتے ہیں۔ کس نے ہمیں نطفہ جیسی معمولی چیز سے تخلیق کیا؟ کس نے ایٹمز کو جوڑ کر گوشت، ہڈیاں، شعور اور روح بنائی؟ اب مجھے بتائیں: زیادہ مشکل کیا ہے؟ کسی چیز کو پہلی بار بنانا، یا اُسے دوبارہ بنانا؟ اگر خدا ہمیں پہلے ہی عدم سے ایک بار تخلیق کر چکا ہے، تو کیا وہ ہمیں دوبارہ زندہ نہیں کر سکتا؟ یہ تو ایسے ہی ہے جیسے ایک کمانڈر اپنے لشکر کو نقّارے کی ایک آواز پر دوبارہ بلا لے۔ اور قرآن اِس کا بہت واضح جواب دیتا ہے: "کہہ دو کہ ان کو وہی زندگی دے گا جس نے انہیں پہلی بار پیدا کیا تھا، اور وہ پیدا کرنے کا ہر کام جانتا ہے۔" سائنس کے مطابق، برسوں کے دوران آپ کے جسم کے تقریباً تمام خلیات مر جاتے ہیں اور نئے بنتے ہیں۔ آپ کے جسم کے ایٹمز مسلسل تبدیل ہو رہے ہوتے ہیں۔ پھر بھی آپ وہی شخص رہتے ہیں۔ یعنی خدا تو پہلے ہی ہمیں ہر وقت ازسرِ نو تخلیق کر رہا ہے، اور ہمیں اِس کا احساس تک نہیں۔ وہی ہے جو ہر سال موسمِ بہار کے ذریعے زمین کو زندہ کرتا ہے۔ وہ درخت جو پوری سردیاں بے جان کھڑے رہے، بہار میں اچانک لہلہانے لگتے ہیں۔ قرآن اِسے ایک دلیل کے طور پر پیش کرتا ہے۔ "اب ذرا اللہ کی رحمت کے اثرات دیکھو کہ وہ زمین کے مردہ ہونے کے بعد کس طرح زندگی بخشتا ہے!

حقیقت یہ ہے کہ وہ مُردوں کو زندہ کرنے والا ہے، اور وہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے۔" تو پھر انسانی جسم کو کیوں نہیں کر سکتا؟ اُس نے اِس کا وعدہ کیا ہے، اور اُس کا انصاف، حکمت اور رحمت سب اِسی کا تقاضا کرتے ہیں۔ چنانچہ "جس نے ذرہ برابر کوئی اچھائی کی ہو گی، وہ اُسے دیکھے گا اور جس نے ذرہ برابر کوئی برائی کی ہوگی، وہ اُسے دیکھے گا۔" حتمی نتیجہ۔
