# "What if Christians or Atheists Are Right"! - The Answer To The Question

- Language: ur
- Published: 2026-08-25
- Canonical: https://blog.towardseternity.com/ur/blog/what-if-christians-or-atheists-are-right-the-answer-to-the-question
- Source video: https://www.youtube.com/watch?v=FoU9GGa-Btk
- Channel: Towards Eternity

This is the cleaned transcript of the source video. The speech is unaltered.

---

آپ کے پاس ہر سوال کے بعد جواب دینے کے لیے 60 سیکنڈ ہیں۔ ہم مختصر اور واضح جواب چاہتے ہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ آپ ادھر اُدھر کی فضول بات کریں۔ کیا آپ تیار ہیں؟ جی ہاں، میں تیار ہوں۔ اگر عیسائی اور ملحد صحیح ہیں تو کیا ہو گا؟ اچھا۔۔۔ اس طرح تو ہم اس سوال کا متبادل سوال بنا سکتے ہیں۔ ہم اسے اس طرح کہہ سکتے ہیں؛ کہ اگر زیوس ، پوسائیڈن یا پھر ہندو وغیرہ صحیح ہیں تو کیا ہو گا۔ ایک ملحد یہ کہہ سکتا ہے کہ؛ "اگر اسلام ٹھیک مذہب ہے تو کیا ہو گا؟ اگر مسلمان صحیح ہیں تو کیا ہو گا"؟ فلسفیانہ نظریات یا ناموں کی بجائے، ہمیں اس بارےمیں بات کرنی چاہیے کہ انسان کی بجائے تخلیق کرنے والے کی طرف سے ہمارے لیے کیا تجویز کیا گیا ہے۔ اور اگر اس کے متعلق ہمیں ثبوت ملتے ہیں اور وہ ثبوت ہمیں قائل کرتے ہیں، تو ہم اسے قبول

کرتے ہیں۔ ٹھیک ہے، لیکن ہمیں ابھی تک اپنے سوال کا جواب نہیں ملا۔ ہمیں ثابت کریں کہ عیسائیت بدل گئی ہے۔ میں صرف ایک حصے کا ذکر کروں گا۔ عیسائیوں کی کتا ب انجیل کے باب 7 کی آیت نمبر 15 اور 20 یہ کہتی ہیں کہ: "جھوٹے نبیوں سے ہوشیار رہیں۔ وہ بھیڑوں کے لباس میں آپ کے پاس آتے ہیں"۔ "لیکن باطنی طور پر وہ وحشی بھیڑیے ہیں"۔ "۔۔۔اسی طرح، ہر اچھا درخت اچھا پھل دیتا ہے، لیکن بُرا درخت بُرا پھل دیتا ہے۔۔۔" 21 00:01:03,016 --> 00:01:05,024 "اس طرح ان کے پھل سے آپ انہیں پہچانیں گے۔" اگر یسوع آخری نبی ہیں یا آخری نجات دہندہ ہیں۔۔۔ تو وہ ہمیں جھوٹے کو سچے نبیوں سے الگ کرنے کا طریقہ کیوں سکھاتے ہیں؟ کیا وہ صرف اتنا نہیں کہہ سکتے تھے ، کہ جس نے بھی ان کے بعد نبوت کا دعویٰ کیا وہ جھوٹا ہے؟ لیکن، انہوں نے ایسا

کچھ کہنے کی بجائے ہمیں طریقہ بتایا۔ ان کا مطلب یہ تھا کہ سچے اور جھوٹے نبی ظاہر ہوں گے، اور آپ اس طریقے سے سچے نبی کو پہچانیں گے۔ کیا بائبل تبدیل کر دی گئی ہے؟ یہ خراب ہو گئی ہے۔ چنانچہ، یہ تبدیل کر دی گئی ہے۔ جی ہاں، یہ تبدیل کر دی گئی ہے۔ تو، آپ کہتے ہیں کہ بائبل تبدیل کر دی گئی ہے، لیکن آپ بائبل سے ایک مثال بھی دیتے ہیں۔ میرا مطلب ہے، کہ آپ کیسے جانتے ہیں کہ یہ الفاظ یسوع کے ہیں؟ سب سے پہلے، مسلمان یہ مانتے ہیں کہ بائبل میں تحریف کی گئی ہے جبکہ عیسائی اس کو نہیں مانتے۔ میرا مطلب ہے، کہ وہ کہتے ہیں کہ جو بائبل ان کے پاس موجود ہے وہ سچ ہے۔ لہٰذا، ہم فرض کریں گے کہ موجودہ بائبل ہی درست ہے اورا سے اس طرح ہی قبول کریں گے۔ پھر میں آیات کو براہِ راست دیکھتا ہوں، یہ دیکھنے کے لیے کہ بائبل کیا

کہتی ہے، آپ جس حصے کو سچ کہتے ہیں ؛ وہ اس حصے کے بارے میں کیا کہتی ہے؟ اور پھر جب میں ان حصوں تک پہنچتا ہوں جن کو آپ مستند کہتے ہیں تو یہ حصے مجھے آنے والے نبی کی طرف لے جاتے ہیں۔ تو اسلام ہی حقیقی مذہب کیوں ہے؟ ہم اس کے متعلق بڑے پیمانے پر بات کر سکتے ہیں، لیکن میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں۔ اس قرآن کو کوئی انسان نہیں لکھ سکتا۔ میں صرف ایک آیت کا تذکرہ کرنے لگا ہوں۔ سورہ حدید کی پچسویں آیت ہے۔ اَعوذبِا اللہ وَاَنْزَلْنَا الْحَد۪يدَ ف۪يهِ بَأْسٌ شَد۪يدٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ (Ve Enzelnel Hadide Fihi Behsunshedidu ve menafiu linnas) "ہم نے لوہا اتارا، جس میں بڑی فوجی طاقت اور لوگوں کے لیے فائدے ہیں"۔ اب ہم جانتے ہیں کہ عناصر کی تشکیل نو کے لیے بہت زیادہ درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ

بِگ بینگ کا دھماکہ ہائیڈروجن کے پہلے عنصر کے بننے کے لیے ایک اعلیٰ درجہ حرارت ہے۔ جب اس کا مطالعہ کیا جاتا ہے،تو انہیں معلوم ہوتا ہے کہ، لوہے کے عنصر کو بنانے کے لیے جو حرارت درکار ہوتی ہے وہ نہ تو سورج سے مل سکتی ہے اور نہ ہی زمین کے میگما چیمبر میں مل سکتی ہے۔ لہٰذا، وہ تلاش کرنا شروع کر دیتے ہیں کہ لوہا کیسے بنتا ہے۔ یہ نووا اور سُپر نووا ستاروں سے بنتا ہے۔۔۔ اور ہم نے ابھی دریافت کیا ہے کہ یہ دھماکوں پر مشتمل ہوتا ہے اور یہ زمین پر گِرتا ہے۔ اس وقت کسی نے بھی اس طرح کی دریافت نہیں کی ہوگی اور نہ اسے اپنی کتاب میں رپورٹ کیا ہو گا۔ مجھے نہیں لگتا کہ مجھے اس وقت کی ٹیکنالوجی کی وضاحت کرنے کی ضرورت ہے۔ ٹھیک ہے، لیکن آپ ہمیشہ ایک ہی آیت کو بطورِ مثال دیتے ہیں۔ کیا آپ کے پاس کوئی نئی مثال ہے؟

یہاں سینکڑوں ہزاروں معجزات ہیں۔ میں آپ کو ایک اور مثال دوں گا ، اور یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ مطمئن ہوں۔ سورہ ذاریات کی 47ویں آیت میں ہے۔ یہ کہتی ہےکہ،"اور آسمان کو ہم نے طاقت کے ساتھ بنایا،اور بے شک ہم ہی (اس کو ) پھیلانے والے ہیں"۔ یہاں ایک لفظ ہے: "وَالسَمآَءَ" یعنی آسمان نے کائنات کے تمام حصوں کو ڈھانپا ہوا ہے۔ اور آیت کے آخری حصے میں لفظ "لَمُوسِعُونَ" ہے۔ لفظ "لَمُوسِعُونَ" "اوسا" کی جمع ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ" ہم پھیلا رہےہیں"۔ عربی میں "وَاسِعَ" کا مطلب وسیع ہے۔ اگر اس کےپیچھے "مو" لگا دیا جائے تو اس کا مطلب "کرنے والا "بن جاتا ہے۔ ہم توسیع کر رہے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ہماری کائنات ایک مستحکم اور مستقل کائنات نہیں ہے۔ یہ فی الحال تو پھیل رہی ہے۔ تاہم، ہم نے حالیہ برسوں میں اس معلومات کو

دریافت کرنا شروع کیا۔ یہاں تک کہ آئزک نیوٹن نے کائنات کے جامد اور مستحکم ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ 1400 سال پہلے کے انسان کے لیے اس کی نشاندہی کرنا اوراسے اپنی کتاب میں لکھنا بھی ناممکن ہے۔ پس،جس نے اس کائنات کو بنایا، یہ کتاب بھی اُسی کی ہے۔ وہ ہمیں سمجھاتا ہے اور ثابت کرتا ہے اور اس کے ذریعے وہ ہمیں آگاہ کرتا ہے۔ کیا آپ آیت کو دوبارہ پڑھ سکتے ہیں؟ میں اس کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ اور آسمان کو ہم نے بطاقت کے ساتھ بنایا ہے اور بے شک ہم ہی اس کو پھیلانے والے ہیں۔(الزاریات، 51:47) آپ نے کہا، 'ہم اس کو پھیلانے والے ہیں'، یہاں "ہم" اصطلاح استعمال کی گئی ہے۔ میرا مطلب ہے کہ ہم ایک خالق پر یقین رکھتے ہیں۔ تو پھر یہاں جمع کا صیغہ کیوں استعمال کیا گیا ہے؟ عربی میں "ہم" عظمت اور سلطانی کو کہتے ہیں۔

یہ لفظ عظمت کا اظہار کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر میں آپ سے پوچھوں،" کیا آپ کی عظمت نے یہ سامان ترتیب دیا ، مسٹرجوناتھن؟" جب میں آپ کی عظمت کہتا ہوں تو اس سے مراد بھی آپ ہی کا نام ہوتا ہے، ٹھیک ہے؟ یہ بیان احترام کی نمائندگی کرتا ہے۔ زبانوں میں سرایت کرنے والے مختلف انداز موجود ہیں۔ یہ انگریزی میں بھی استعمال ہوتا ہے، چنانچہ جب اللہ تعالیٰ "ہم" کہتا ہے تو وہ اپنی عظمت، بزرگی اور بڑائی کا اظہار کرتا ہے۔ اور عرب کے لوگ اس بات کو پہلے سے جانتے ہیں۔ جو لوگ عربی جانتے ہیں وہ یہ سوال نہیں کرتے، کہ یہ "ہم" کیوں کہتے ہیں یا کتنے خالق ہیں۔ یہاں تک کہ مشرکین بھی اس پر سوال نہیں کرتے۔ تاہم، ہم اس کے مفہوم کو دیکھتے ہیں اور اس کی تفسیر یا وضاحت کو نہیں دیکھتے۔ اس لیے ترجمے کے اندر غلطیوں کی وجہ سے ایسے

سوالات پیدا ہو سکتے ہیں۔ جوابات کے لیے شکریہ، لیکن ہمارے سوالات ابھی ختم نہیں ہوئے ہیں۔ اب مزید مشکل سوالات ہوں گے، کیا آپ کو اپنے آپ پر بھروسہ ہے؟ یہاں ہرسوال کا جواب موجود ہے۔ مجھے اپنے آپ پر بھروسہ نہیں ہے۔ مجھے قرآن پر بھروسہ ہے۔
