# نوجوان حافظ مشہور اماموں کی آوازوں کی نقل کرتے ہیں! ۔ محمد یحییٰ یلدزہان

- Language: ur
- Published: 2026-08-25
- Canonical: https://blog.towardseternity.com/ur/blog/young-hafiz-imitates-the-voices-of-famous-imams-muhammed-yahya-yildizhan
- Source video: https://www.youtube.com/watch?v=riMCKFtdy7E
- Channel: Towards Eternity

This is the cleaned transcript of the source video. The speech is unaltered.

---

خوش آمدید بھائی۔ آئیے پہلے آپ کے بارے میں جانتے ہیں۔ میرا نام محمد یحییٰ یلدزہان ہے۔ میں 16 سال کا ہوں اور میرا تعلق ترکی کے شہر دیارباقر سے ہے۔ محمد آج ہم آپ کو تھوڑا سا چیلنج دیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ آج آپ کچھ اماموں کی نقل کریں، ہم در اصل آپ کو بہت زیادہ چیلنج کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ کیا آپ اس کے لیے تیار ہیں؟ الحمدللہ میں تیار ہوں۔ ٹھیک ہے، کیا ہم سب سے پہلے عبدالصمت صاحب کی آواز سن سکتے ہیں؟ جی بھائی انشاء اللہ میں ضرور سناؤں گا۔ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔ صبح کی روشنی کی قسم اور رات کی تاریکی کی قسم جب وہ چھا جائے، کہ اے (محمدﷺ) تمہارے پروردگار نے نہ تو تم کو چھوڑا ہے اور نہ ہی ( تم سے) ناراض ہوا ہے۔ اور آخرت تمہارے لیے پہلی حالت (یعنی دنیا) سے کہیں بہتر

ہے۔ اور تمہیں پروردگار عنقریب وہ کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے۔ چلیں اب آپ کو ایک نشانی تک لے جاتے ہیں۔ ہم آپ کو تھوڑا سا اور چیلنج دینا چاہتے ہیں۔ ہم محمد صدیق المنشاوی کی آواز میں سورہ مریم سننا چاہتے ہیں۔ (اللہ فرماتا ہے)،" اے یحییٰ ہماری کتاب کو زور سے پکڑے رہو"۔ اور ہم نے ان کو لڑکپن میں ہی دانائی عطا فرمائی تھی اور اپنے پاس سے شفقت اور پاکیزگی دی تھی، اور وہ اللہ سے ڈرنے والے تھے - کیا ہم اب مصطفیٰ اسماعیل کی آواز میں ایک حصہ سن سکتے ہیں؟ انشاءاللہ ان کی آواز میں سورہ یوسف کی تلاوت مقبول ہو گی۔ - ٹھیک ہے، خوبصورت۔ وہ کہنے لگے کہ،" ابا جان کیا سبب ہے کہ آپ یوسف کے بارے میں ہمارا اعتبار نہیں کرتے حالانکہ ہم اس کے بڑے خیر خواہ ہیں؟ کل اسے ہمارے ساتھ بھیج دیجیئے تا کہ خوب میوے

کھائے اور کھیلے کودے۔ اور یقیناً ہم اس کے نگہبان ہوں گے"۔ اگر ہم کریم منصوری کو سننا چاہیں تو ٹھیک رہے گا؟ ان کی آواز میں بھی سورہ یوسف کی تلاوت مقبول ہے؟ (ان قصوں میں سے اس وقت کا ذکر ہے) جب یوسف نے اپنے والد سے کہا کہ، "اباجان میں نے (خواب میں) گیارہ ستاروں اور سورج اور چاند کو دیکھا ہے؛ کیا دیکھتا ہوں کہ وہ مجھے سجدہ کر رہے ہیں"۔ محمد، ہم اس ویڈیو کے لیے آپ سے ایک آخری چیز کی درخواست کرتے ہیں۔ میں آپ کی اپنی آواز میں سورہ النشرح ان لوگوں کے لیے سننا چاہتا ہوں جو اس دنیا کے ہنگاموں تلے مغلوب اور پِسے ہوئے ہیں اور جو لوگ دل شکستہ ہیں۔ شاید ہم انہیں کچھ سکون دے سکیں۔ میں اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں شیطان مردود سے۔ شروع اللہ کے نام سے، جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔ (اے محمدﷺ)

کیا ہم نے تمہارا سینہ کھول نہیں دیا؟ اور ہم نے تم پر سے بوجھ بھی اتار دیا جس نے تمہاری پیٹھ توڑ رکھی تھی شروع اللہ کے نام سے، جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔ (اے محمدﷺ) کیا ہم نے تمہارا سینہ کھول نہیں دیا؟ اور ہم نے تم پر سے بوجھ بھی اتار دیا جس نے تمہاری پیٹھ توڑ رکھی تھی اور تمہارے لیے تمہارے ذکر کو بلند کر دیا۔ ہاں ہاں مشکل کے ساتھ آسانی (یعنی راحت) بھی ہے۔ بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔ تو جب ( اپنے کاموں سے) فارغ ہوا کرو تو (عبادت) کے لیے محنت کیا کرو۔ اور اپنے پروردگار کی طرف متوجہ ہو جایا کرو۔ اللہ تعالیٰ سچ کہتا ہے
