Towards Eternity
بلاگ پر واپس جائیں

خدا کو کس نے پیدا کیا؟ خدا نے انسان کو کیوں بنایا؟ | انٹروگیشن 2#۔

تاریخ اشاعت

یوٹیوب پر دیکھیں

اگر ہر چیز کا ایک خالق ہے تو خدا کو کس نے تخلیق کیا؟ کیا خدا نے ہمیں اس لیے تخلیق کیا کہ اسے ہماری ضرورت ہے؟ تو ، اگر اسے ہماری ضرورت نہیں ہے تو اس نے ہمیں کیوں پیدا کیا؟ کیا خدا انا پرست (خود پرست) ہے؟ وہ لوگوں سے عبادت کی توقع کیوں رکھتا ہے؟ اگر ہر چیز کا ایک خالق ہے تو خدا کو کس نے تخلیق کیا؟ یہ سوال دراصل طبیعیات کے ناقص علم سے پیدا ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر ، کیا میں آپ کا فون لے سکتا ہوں؟ فرض کریں ، بطور انجینئر میں نے یہ فون ایجاد کیا ہے۔ یہاں دو نتائج سامنے آتے ہیں۔ سب سے پہلا نتیجہ یہ ہے کہ ، اگر میں نے اسے ڈیزائن کیا ہے ، تو قدرتی طور پر میں پہلے سے موجود تھا۔ نیز ، میں ان قوانین کے تابع نہیں ہوں جو میں نے اس پر رکھے ہیں۔ کیونکہ ، یہ ایک فون ہے ، اور میں ایک انسان ہوں۔ ایک بالکل مختلف نوع.

اسی طرح ، خدا نے کائنات کو پیدا کیا ہے۔ پس خدا پہلے سے موجود ہے۔ اور دوسرا نتیجہ یہ ہے کہ ، خدا قوانین کے تابع نہیں ہے؛ اور نہ ہی زمان ومکان کے۔ اسی نے یہ جہاں بنایا ہے۔ قدرتی طور پر، کسی ایسے شخص سے جو وقت کا تابع نہیں ہے یہ سوال کرنا کہ "اسے کس نے پیدا کیا ہے؟" اور اسی طرح ماضی پر سوال کرنا غیر منطقی اور بالکل متضاد باتیں ہیں۔ اگرکہا جاۓ کہ ، مجھے اس فون کو ایجاد کرنے کے لیے بے حد طویل اجازت کے مرحلے سے گزرنا پڑے گا ، اسی لۓ جب تک مجھے اجازت نہ مل جائے تب تک میں کچھ نہیں کر سکتا ہوں۔ کیونکہ ، اس نے یہ کائنات بنائی ہے۔ لہذا ، "لامحدود خالق" کا داٸرہ اختیار محدود نہیں ہے یہ محدود داٸرہ اختیار کیا ہے جس کا آپ نے ذکر کیا ہے؟ دیکھیں اگر میں ایک فون ڈیزائن کروں۔ میں اپنے مالک سے اس کی منظوری مانگوں گا تو وہ اپنے اعلیٰ سے پوچھے گا اور یہ سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا ، اس طرح میں کبھی بھی فون ایجاد نہیں کر سکوں گا۔ کیونکہ مجھے اس کی منظوری نہیں ملی ہے۔ لیکن اگر اس فون کو میں نے ڈیزائن کیا اور بنایا ہے….

تو یقینی طور پر ، "ایک طویل اجازت لینے کا سلسلہ" نہیں اپنایا تھا۔ اسی طرح ، خدا نے کائنات کو ڈیزائن کیا ہے۔ لہذا ، لامتناہی اجازت کا سلسلہ یا "خالق کون ہے؟" جیسے سوالات یہاں لاگو نہیں ہوتے ہیں۔ یہ کائنات بہت واضح ہے۔ کیا اللہ نے ہمیں اس لیے پیدا کیا کہ اسے ہماری ضرورت تھی؟ ضرورت کا تصور اس وقت سمجھا جا سکتا ہے جب کوئی کمزوری موجود ہو۔ میری ضرورتیں ہیں کیونکہ میری کمزوریاں ہیں۔ لیکن ، اللہ جو لامحدود طاقت اور قابلیت رکھتا ہے اس میں کوئی کمی نہیں ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اللہ کو کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے۔ مثال کے طور پر، اگر یہ کمرہ روشنی سے بھرا ہوا ہے تو ہم اندھیرے کی سطح کے بارے میں بات نہیں کر سکتے۔ اسی طرح ، اللہ کے پاس لامحدود طاقت ہے اس میں کوئی کمی نہیں ہے جبکہ اس کی درجہ بندی اور"ضرورت" کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ پھر اس نے ہمیں کیوں پیدا کیا؟ اسے سمجھنے کے لۓ ہم اللہ کے ناموں اور خدائی صفات کا ذکر کرسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اللہ کا نام الحکیم ہے حکیم کا مطلب ہے تمام کاموں کو انتہائی منطقی اور مفید طریقے سے کرنا۔ اللہ حکیم ہے ، اور کائنات کو تخلیق کرکے نمایاں طور پر "انتہائی مفید اور منطقی کام کرنا" اس کے نام کی عکاسی کرتا ہے۔ دوسرا نام رحیم ہے۔ اس کے صفاتی نام ہیں رحیم '' سب سے زیادہ رحم کرنے والا '' ، الجواد '' سب سے زیادہ سخی '' یہ اس کی رحمت اور شفقت سے متعلق ہے۔ جیسا کہ اللہ کبھی نہ ختم ہونے والے خزانوں کا مالک ہے اس نے ارادہ کیا اور بہت محبت کے ساتھ یہ کاٸنات تخلیق کردی۔ اور سب کو اپنے رحیم نام کے اظہار کے ساتھ بے شمار نعمتیں بھی عطا کی ہیں۔ نیز ، اللہ کا نام جواد سخاوت سے لیا گیا ہے۔ ہم کائنات کو اس کی بے بہا سخاوت کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں۔ ٹھیک ہے ، لیکن لوگ یہ بھی پوچھتے ہیں ، کیا خدا انا پرست (خود پرست) ہے؟ ہم دو اصولوں پر انا پرستی کی وضاحت کر سکتے ہیں: سب سے پہلے ، خود غرضی۔ دوسرا ، زیادہ یا برتری کا دکھاوا کرنا۔ تاہم ، خدا ان تمام باتوں سے پاک ہے۔ سب سے پہلی بات ، خدا نے ہمیں پیدا کیا ہے اور بہت سی نعمتیں عطاء کی ہیں۔ اس کا مطلب ہے ، خود غرضی تو یہاں باطل ہوگئی۔ دوسری بات ، خدا جھوٹے دعوے نہیں کرتا۔ وہ کہتا ہے "میں سب کچھ جانتا ہوں" اور وہ درحقیقت جانتا ہے۔ وہ اپنی ذات کو ہر تعریف کے لاٸق کہتا ہے ، وہ بہت طاقتور اور بلاشبہ قادر مطلق ہے۔ لہذا ، انا پرستی (خود پسندی) کے حوالے سے خدا کی ذات ہرسوال سے پاک ہے۔ ہاں اس کے علاوہ ، انا پرستی اس طرح کے تصورات کے لیے درست ہے مثال کے طور پر ، آپ کے اور میرے درمیان انا پرستی ہو سکتی ہے۔ جیسا کہ کون زیادہ برتر ہے ، لیکن ، کیا میں کہہ سکتا ہوں "ارے!

میں تم سے زیادہ برتر ہوں!" وہ بھی صرف ایک کپ کی وجہ سے؟ یہ مضحکہ خیز ہوگا کیونکہ یہ محض ایک کپ ہے!

اسی طرح ، انا پرستی مختلف تصورات کے درمیان نہیں ہو سکتی۔ لہذا ، خالق اور انسانوں کے درمیان برتری یا انا ناممکن ہے۔ یہ سب بے مقصد باتیں ہے۔ ٹھیک ہے ناں، کیونکہ اسے کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے ، اور وہ انا پرست نہیں ہے۔ اگر اس نے ہمیں پیدا کیا ہے تو پھر وہ عبادت کی توقع کیوں رکھتا ہے؟ ہم اس حقیقت کو محض ضرورت کے طور پر نہیں دیکھ سکتے۔ ضرورت یقینا انسانوں کی ہوتی ہے ، اللہ کی نہیں۔ 83 00:04:20.639 --> 00:04:25.519 انسانوں کو عبادت کی ضرورت ہے۔ ہم انسان روحانی طور پر بیمار ہیں۔ جب ڈاکٹر مریض کو دوا دیتا ہے ، تو مریض کو فائدہ ہوتا ہے ، ڈاکٹر کو نہیں۔ پھراللہ عبادت کیوں چاہتا ہے؟ جیسا کہ میں نے کہا ، ہم روحانی طور پر بیمار ہیں۔ ہم ابدیت کے محتاج ہیں ، اس لیے ہمیں اللہ کے ذکر کی ضرورت ہے تاکہ کہ ہم ہمیشہ رہنے والی زندگی ، جنت کی طرف لوٹ جاٸیں۔ پس اللہ کو ہماری دعاؤں کی ضرورت نہیں ہے۔ مزید یہ کہ ، ہمیں ایک مشن کے ساتھ بھیجا گیا ہے یعنی اللہ کو پہچاننا اور اس کی عبادت کرنا۔ ہمیں دنیاوی معاملات میں اپنے آپ کو گنوانا نہیں چاہیے اور عبادت ہی ہمیں ہمارے مرکز پر رکھتی ہے۔ ہمارے سوالات ختم ہو گئے ہیں۔ مندرجہ ذیل اقساط میں مزید مشکل سوالات آپ کے منتظر ہیں۔ مشکل سوالات نہیں ہیں ، لیکن جواب نہیں ہیں ...

:)