Towards Eternity
بلاگ پر واپس جائیں

تم اب میرے بیٹے نہیں ہو ۔ایک جاپانی امام کی کہانی

تاریخ اشاعت

یوٹیوب پر دیکھیں

بدھ مت میں ایسی کونسی بات ہے جو آپ کو غیر منطقی لگتی ہے؟ آپ کے دوستوں اور خاندان کا کیسا ردعمل تھا آپ کے مسلمان ہوجانے پر؟ جاپان میں آپ کو سب سے زیادہ کس مشکل سے دوچار ہونا پڑتا ہے اپنے مذہب پر عمل کرنے کے حوالے سے؟ :پھر انہوں نے مجھ سے پوچھنا شروع کیا تم اب تک مسلمان کیوں ہو؟ اسلام سے منحرف ہو جاؤ میں نے انہیں بتایا کہ میں ایسا نہیں کر سکتا پھر بالآخر وہ کہتے ٹھیک ہے پھر اب سے تم میرے بیٹے نہیں رہے احمد ما ینوں کون ہے؟ احمد ما ینوں میرا نام ہے ناؤ کی میرا پیدائشی نام ہے میرا تعلق جاپان آئیچی سے ہے جو جاپان کے وسط میں ہے اور میں ابھی ٹوکیو کے ساتھ چیبا میں رہ رہا ہوں۔اور ٹوکیو میں کام کرتا ہوں اور میں جاپان مسلم ایسوسی ایشن کے چار اماموں میں سے ایک ہوں میرا نفس یعنی خودی جا گی جب میں تیرا

چودہ سال کا تھا اور میں نے آپ سے پوچھنا شروع کیا کہ میری اصل کیا ہے؟ میں کس طرف کو جارہا ہوں اور میں کس لیے جی رہا ہوں؟ اور چونکہ میری پرورش جاپان میں ہوئی میں جاپان میں پیدا ہوا اور یہی میری پرورش ہوئی اس ماحول میں قریب ترین جو مذہب میں نے پایا وہ بدھ مت تھا تو میں نے سوچا اگر میں نے بدھ مت کا راستہ اختیار کیا خاص طور پر بدھ مت کی حقیقی تعلیمات مجھے لگا میں پہنچ سکتا ہوں اپنے سوالوں کے جوابات تک ایک دفعہ تو میں نے چھوڑ دیا مذاہب کے ذریعے حقیقت کو کھوجنا مذاہب کے ذریعے حقیقت کو کھوجنا لیکن پھر مجھے آسٹریلیا کے شہر میلبورن جانے کا اتفاق ہوا تقریبا ایک سال کے لئے ایکسچینج طالب علم کے طور پہ میرے اس قیام کے دوران الحمدللہ میں ایک مصری فیملی سے ملا انہوں نے مجھ سے بڑا اچھا برتاؤ کیا سو ان کو

جاننے اور برتنے کے بعد اسلام کے خلاف میرا متصبانہ نظریہ کم ہوتا گیا تو وہ کونسا نقطہ تھا جب آپ حقیقی طور پر اسلام سے متاثر ہوئے؟ اسلام پر ایمان لانے کے بعد کہ یہی وہ راستہ ہے جو میں ڈھونڈ رہا تھا میرے دل میں اب بھی مستقبل سے متعلق خوف اور پریشانی تھی کیونکہ میں ان میں سے ایک تھا ۔ان میں سے جو جو اسلام کو متعصبانہ نظرسے دیکھتے تھے تو مجھے پتا تھا کہ اگر میں نے آخری قدم اٹھا لیا تمام مراحل سے گزر کر اسلام کی دنیا میں اور مسلمانوں کی بیچ قدم رکھ لیا ، تو میں کس طرح دیکھا جاؤں گا جاپان میں ،اس معاشرے میں جس کا میں حصہ ہو ں میں دیکھا جاؤں گا ایک اجنبی کی طرح یہ آخری وجہ تھی جس نے مجھے لکیر کے اس پار جانے سے ڈرائے رکھا لیکن پھر میلکم ایکس فلم دیکھنے سے مجھے حوصلہ ملا الحمدللہ کیونکہ میلکم ایکس نے

اپنی سابقہ زندگی گزاری گینگسٹر کے طور پر اور سب کچھ کیا اور پھر یہ دیکھ کر کے کس خوبصورتی سے اس نے اپنا آپ اور اپنی زندگی تبدیل کی اور نیک انسان بن گیا اور ایک انتہائی سادہ انسان بن گیا ...اور پھر دیکھیں حج کا منظر جب اس نے مکہ کا سفر کیا جس نے اس کی زندگی تبدیل کر دی بہت سے لوگ بہت سی جگہوں پر اکٹھے ہوتے ہیں مثلا فٹ بال دیکھنے کی خاطر یا ناچ یا کنسرٹ دیکھنے کی خاطر یا محض لطف اندوز ہونے کے لئے لیکن یہاں پر لوگ اکٹھے ہوتے ہیں ایک خدا کی عبادت کرنے کی خاطر کیا اس تعریف سے بڑھ کر کوئی تعریف ہو سکتی ہے؟ میں نے کہا نہیں پھر بالآخر میں سمجھ گیا کہ مسلمان بننے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ ایک ڈرپوک انسان بن جائیں نہیں بلکہ مسلمان ہونا تو ایک بہت ہی زبردست احساس ہے بہت زبردست خوبصورت اور عظیم احساس

چنانچہ الحمداللہ میں نے وہ آخری قدم اٹھایا اور اسلام قبول کرلیا اسی رات جس دن میں نے میلکم ایکس فلم دیکھی تھی میں نے سوچا یہ وقت ہے مجھے اسلام قبول کر لینا چاہیے تو میں نے اپنے گھٹنے ٹیکے اور اللہ سے رجوع کیا اور اپنا ماتھا زمین کو لگایا اور اللہ سے رجوع کیا آپ کی فیملی اور دوست آپ کے مسلمان ہونے کو کیسے دیکھتے ہیں ہممم۔ وہ اس کو سمجھ نہیں سکے اگرچہ میں نے اپنے والدین کو اپنی کہانی سنائی اسلام میں داخل ہونے کا تفصیلاً ذکر کیا لیکن وہ سمجھ نہیں سکے اسی لئے شروع میں درحقیقت کوئی پروگرام نہیں تھا لیکن پھر جب جاپان میں سماجی مسئلے پیدا ہونا شروع ہوئے یقینا کچھ جنونی ہجوم جسے "ام" کہا جاتا ہے اس کی وجہ سےشروع ہوئے جو قاتل قسم کا زہر پھینکتے تھے ٹو کیو کی سب وے ٹرینوں کے اندر حالانکہ اس کا اسلام

سے کوئی تعلق نہیں تھا اس نے بہت منفی امیج پیدا کیا کسی بھی عقیدے کے خلاف اور کسی بھی مذہب کے خلاف منافرت پیدا کی تو پھر جہالت کا مسئلہ سامنے آتا ہے یا اسلام کے بارے میں نہ جاننے کا لوگ سمجھتے ہیں کہ اسلام بھی ویسا ہی مذہب ہوگا جو ان جنونی لوگوں نے اختیار کیا جب میں اجازت لینا چاہ رہا تھا اپنے والد سے کویت جا کر تعلیم حاصل کرنے کے لیے عربی زبان سیکھنے کے سلسلے میں میں پہلے ہی عربی زبان سیکھنے کے لئے یونیورسٹی میں داخلہ لے چکا تھا اساکا میں ۔ پھر انہوں نے اس کی اجازت نہیں دی ۔ :وہ پھر مجھ سے پوچھنے لگ گئے کہ تم ابھی تک مسلمان کیوں ہو؟ اسلام سے منحرف ہو جاؤ میں نے انہیں کہا میں ایسا نہیں کر سکتا والد صاحب جب سے میں مسلمان ہوا ہو ں کیا آپ کو لگتا ہے میں پاگل ہوگیا ہوں یا میں پہلے سے زیادہ برا

انسان ہوگیا ہوں؟ وہ اپنے دل میں جانتے تھے کہ ایسا نہیں ہوا ہے ۔ ان کا بیٹا پہلے سے برا نہیں ہوا ہے پھر بالآخر ایک دن انہوں نے کہا کہ تم اب میرے بیٹے نہیں رہے یہ ایک بہت ہی چونکا دینے والا بیان تھا اس وقت چونکہ میں ایک جز وقتی ملازمت کر رہا تھا لیکن بہرحال میں اپنے والدین پر ہی منحصر تھا تو مجھے اپنی گزر بسر کے لیے کوئی نہ کوئی راستہ تلاش کرنا تھا تو اگلے ہی دن میں کوبے میں ایک مسجد میں گیا اور ایک مصری امام سے اپنا مسئلہ بیان کیا انہوں نے مجھے ایک سفارشی خط دیا بنام مصری سفارت خانے تاکہ میں اظہر یونیورسٹی میں سکالرشپ حاصل کر سکوں چنانچہ میں نے مصری سفارت خانے میں وہ خط ڈالا پھر میں واپس اپنے والدین کے پاس آیا اور ایک ٹھنڈے ماحول میں ان کے ساتھ بیٹھا اور پھر الحمدللہ میرے والدین نے مجھے واپس

قبول کر لیا تو الحمدللہ تو کیا ان میں سے کوئی اسلام کی طرف راغب ہوا؟ بد قسمتی سے نہیں میرے والد جن کا انتقال ہو چکا ہے اپنے آخری وقت میں انہوں نے کہا کہ اگر وہ میرے ساتھ رہنا شروع کر دیتے وہ اسلام کی طرف راغب ہو جاتے لیکن میرے خاندان کے حالات نے اس بات کی اجازت نہیں دی اچھا تو پھر بدھ مت میں ایسی کونسی چیز ہے جو آپ کو منطقی نہیں لگی؟ آپ کو بدھ مت میں کونسی چیز سمجھ نہیں آئی؟ ان میں سے ایک پنر جنم ہے پنر جنم وہ فلسفہ ہے جو ہندوستان سے آیا ہے اور آپ جانتے ہی ہیں کہ بدھ مت ہندومت کا جانشین مذہب ہے اور آپ جانتے ہی ہیں گوتم بدھ خود بھی گوتم بدھ خود بھی ہندو مت کے انقلابی سمجھے جاتے ہیں تو پنرجنم کا تصور کہتا ہے کہ آپ کے اندر روح ہوتی ہے جو کبھی نہیں مرتی بلکہ اس دنیا میں مختلف صورتوں میں زندہ

رہتی ہیں اس کا انحصار دنیا میں کئے گئے آپ کےاعمال پر ہے اور جو کام آپ نے کئے ہوئے ہیں ان پر منحصر ہے آپ کی سابقہ زندگی میں ہوسکتا ہے کہ آپ کوئی جانور یا رینگتے ہوئے کیڑے رہ چکے ہو ں اور اپنی موجودہ زندگی کے اعمال کے مطابق آپ کچھ اور مخلوق بن سکتے ہیں آپ کوئی انسان ہو سکتے ہیں یا کوئی بھی اور مخلوق ہو سکتے اس زندگی کے بعد اور اسی طرح سے جب تک آپ نروان نہ حاصل کرلیں جب تک آپ کل کائنات کی صحیح حقیقت نہ پا لیں اور اس پر جنم کے چکر سے نہ نکل جائیں اسی طرح سے ہوتا رہے گا ہنر جنم کا فلسفہ اسی طرح سے زندگی اور اس کے بعد آنے والی زندگی کو دیکھتا ہے تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ انسانوں کی تعداد وقت در وقت بدلتی ہے تو پھر آپ کہتے ہیں کہ روح ہمیشہ زندہ رہتی ہے اور پھر سے زندگی دیتی ہے ایک جسم سے دوسرے جسم

کو زندگی دیتی ہے آپ اس کا موازنہ کیسے کر سکتے ہیں؟ اور اس سے بھی بڑھ کر جس وجہ نے مجھے روکا راہب بننے سے ، جو کہ جدا کرتی ہے مقدس زندگی کو ایک روز مرہ کی زندگی سے مذہبی زندگی کو ایک روز مرہ کی زندگی سے ہاں یہ واضح فرق کرتی ہے مذہبی زندگی اور روزمرہ کی زندگی میں تو آپ اس میں تضاد پاتے ہیں اگر کوئی جاپان میں اسلام کے بارے میں جاننا چاہتا ہے اور کوئی سوال لکھتا ہے گوگل پراسلام کے بارے میں تواس کو کیا جوابات ملنے کے امکانات ہیں؟ دیکھیے کافی جوابات ملنے کے امکانات ہیں منحصر کرتا ہے کہ ڈھونڈنے والا کس قدر دلچسپی رکھتا ہے اسلام کو جاننے میں لیکن بدقسمتی سے کچھ کتابوں میں جو چند مستشرقین کی لکھی ہیں جن کا مقصد اسلام کے بارے میں نفرت پھیلانا ہے جاپانی لوگوں کے دل میں اس طرح کی کتابیں آج کل بہت مشہور

ہیں جو کہ بدقسمتی سے سب سے پہلے ڈھونڈنے والوں کی نظر سے گزرتی ہیں مجھے لگتا ہے جاپان میں آپ کس بدترین مشکل سے دوچار ہونا پڑتا ہے عمل کرنے کی حوالے سے اپنا مذہب اور اپنی زندگی بحیثیت ایک مسلمان؟ فی الحال؟ جی ہاں عمومی طور پر ہاں میرے خیال میں مددگاروں کی کمی کیونکہ میرے الحمداللہ پانچ بچے ہیں لیکن آپ جانتے ہیں کہ ہم نہیں رکھتے میرا مطلب ہے میرا خاندان مجھ سمیت سات لوگ ہیں جو کہ میرے خاندان اور قریبی لوگوں کو ملا کر واحد مسلمان ہیں تو میری بیوی کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہے یعنی ہماری کوئی فیملی نہیں ہے خاندان جو ایک دوسرے کا خیال رکھ سکے کمیونٹی کمیونٹی میں بھی چی با میں جس مقام پر رہتا ہوں اسے کیوٹو کہتے ہیں جہاں نسبتاً کافی مسلمان آباد ہیں لیکن میں دیکھتا ہوں کی مسلمان عبادت کے وقت ہی اکٹھے

ہوتے ہیں لیکن اپنی ذاتی زندگیوں میں میں ان کے درمیان کوئی روابط نہیں دیکھتا یا جیسا کہ آپ جانتے ہیں آپ اپنی روزمرہ زندگی میں ساتھی نہیں پاتے دوسرے مسلمانوں کی صورت میں نبی اکرم کی سب سے بہترین خصوصیت کیا تھی؟ جس نے آپ کو سب سے زیادہ متاثر کیا ان کی رحم دلی خاص طور پر اس وقت جب وہ طائف سے واپس تشریف لارہے تھے جہاں وہ تبلیغ کے لیے گئے تھے لیکن جواب میں لوگوں نے ان پر پتھر برسائے تھے پھر جب پہاڑ کے فرشتے نے انہیں پیشکش کی کہ اگر آپ کہیں تو ان پر پہاڑ ڈھا دیا جائے سبحان اللہ ایسا نہ کرنا شاید ان کے بعد آنے والی نسلیں ایک خدا پر ایمان لے آئیں سبحان اللہ آپ نے کیوں امام بننا پسند کیا؟ کیوں کہ کوئی ایسا نہیں کر رہا سبحان اللہ بہت کم ہیں جو رہتے ہیں ، حتیٰ کہ مسلمان کے طور پر بھی بہت سے لوگ ہیں جو

گواہی دیتے ہیں لیکن صرف اللہ ہی جانتا ہے کہ اس کے بعد ان کے ساتھ کیا معاملہ ہوتا ہے کیونکہ کوئی مروجہ نظام نہیں ہے سماج سے کٹنے کے بعد ان کا خیال رکھنے کے لیے کوئی مروجہ نظام نہیں اور وہ خاص طور پر وہ جو جاپان کے باہر سے آ رہے ہیں جو لوگ تبلیغی سرگرمیوں میں پرجوش ہیں وہ لوگوں کو بلاتے ہیں اور جب لوگوں کو گواہی دیتے ہوئے پاتے ہیں وہ دوسرے اہداف کے پیچھے چل پڑتے ہیں نئے لوگوں کی پرواہ کیے بغیر جوانی میں ہی جب میں نے اسلام قبول کر لیا تھا تو بہت ہی کم لوگ اسلامیات کے فارغ التحصیل تھے میرے بڑوں میں سے مجھے لگتا ہے انہی وجوہات کی بنا پر میں نے اپنے آپ کو ان سرگرمیوں سے دور پایا آپ جانتے ہیں میں ٹوکیو میں نہیں رہا تھا جبکہ ان میں سے اکثر ٹوکیو میں تھے تو ان کی بہت کم سرگرمیاں ہی مجھ تک پہنچیں یا

مجھ جیسے لوگوں تک پہنچیں تو میں اپنے آپ سے سوال کرتا ہوں گو کہ انہوں نے سیکھا ہے اور سیکھنے کا موقع دیا ہے خدا کا دین مجھ جیسے ننھے ستارے کے دل میں اس وقت وہ جو کر رہے ہیں وہ کافی نہیں وہ کافی نہیں کر رہے لیکن ظاہر ہے بعد میں میں نے یہ جانا کہ ہر ایک کی اپنی زندگی ہے اور سب مصروف ہیں اپنی روزمرہ کی زندگی میں لیکن اس وقت وہ صحیح نہیں کر رہے تھے اور وہ اپنی بہترین کوشش نہیں کر رہے تھے ۔ بہرحال اگر کوئی نہیں کر رہا تو مجھ کو کرنا ہے آپ کو کیا لگتا ہے کہ کیا وجہ ہے کہ لوگ اسلام پر تنقید کرتے ہیں؟ بہت شدت سے ۔بے رحمی سے اس کی کیا وجہ ہے ۔حتیٰ کہ جاپان میں بھی آپ اس کے نتائج دیکھتے ہیں؟ میرے مطابق اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ وہ جانتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ اسلام سچا ہے اور اس لیے کہ وہ اپنے دلوں میں اس

بات کو مانتے ہیں کہ اسلام کو جاننے اور ماننے کے بعد ان کو اس کو اپنانا پڑ جائے گا لیکن اگر وہ اس کو اپناتے ہیں تو ان پر ایک بار بن جائے گا تو وہ اس کو نفرت کے ساتھ دیکھتے ہیں اور اس کی مخالفت کرتے ہیں کیوں کہ آپ جانتے ہیں کہ تعلیمات اور اسلام کے علم کے بغیر ہمارا نفس ہم سے بھی بڑا اور طاقتور بن جاتا ہے کیاآپ اس کے علاوہ اور کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ جی بالکل اگر آپ بھائیوں اور بہنوں کے درمیان ہو ں تو دعا کرنا نہ بھولیں میرے اور میرے خاندان کے لیے اور خاص طور پر میری ماں اور میری بیوی کی ماں کے اسلام اور میرے رشتے کے بھائی اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ اسی طرح کے حالات جس طرح کے ہمارے والدین میری طرح کے بہت سے والدین یا جنہوں نے مذہب تبدیل کیا ہے وہ ابھی صحیح طرح مسلمان نہیں تو برائے مہربانی ہمارے

لیے دعا کریں آپ کا شکریہ